مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی خورشید شاہ

قیمت کم از کم 15 روپے فی لیٹر کم ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف

قیمت کم از کم 15 روپے فی لیٹر کم ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف، فوٹو؛فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری اسی سال کرانی چاہیے کیونکہ مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بڑی ناکامی ہوگی۔


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست کو پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ مستحکم ہوگی تو ہرادارہ مستحکم ہوجائےگا لیکن یہ حکومت کی ناکامی ہے جو پارلیمنٹ کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اسی سال کرانی چاہیے کیونکہ مردم شماری نہ کراناحکومت کی بڑی ناکامی ہوگی جب کہ حکومت عقل کل سمجھتی ہے اور مسائل بتانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ پیٹرول پر8 روپے کم کردیئے گئے لیکن ڈیزل کی قیمت کم ہو تو قیمتوں پر اثر پڑے لہٰذا ڈیزل بھی سستا کیا جانا چاہیے اور اس کی قیمت کم از کم 15 روپے فی لیٹر کم ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوخوش کرنےکے لیے صرف پیٹرول سستا کیا گیا تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کافائدہ شہریوں تک پہنچایا جائے۔
Load Next Story