سری لنکا کو 50 ہزار ڈالر کے جی ایف سی فین برآمد کیے جائیں گے

ٹی ڈیپ کے ایسے اقدامات سے ایکسپورٹ میں نمایاں اضافے کے لیے پاکستان کے تمام برآمدی شعبوں کویکساں مواقع مل سکتے ہیں۔

ٹی ڈیپ کے ایسے اقدامات سے ایکسپورٹ میں نمایاں اضافے کے لیے پاکستان کے تمام برآمدی شعبوں کویکساں مواقع مل سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے سری لنکا کو 50ہزار ڈالر مالیت کے برقی پنکھے ایکسپورٹ کیے جائیں گے، ان پنکھوں کا آرڈر جی ایف سی فین کو ٹی ڈی اے پی کے تحت 15سے17 جنوری 2016 کو کولمبو میں لگائی گئی سنگل کنٹری نمائش کے دوران ملا تھا جس کے نتیجے میں اعلیٰ معیار کے الیکٹرک پنکھے تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی جی ایف سی 20فٹ کے 2 کنٹینر پنکھے سری لنکا کو ایکسپورٹ کرے گی۔


واضح رہے کہ 2005 میں پاک سری لنکا آزادتجارتی معاہدے کے اطلاق کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کی رفتار سست رہی ہے، ٹی ڈی اے پی نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کولمبو کے بندرانائیکے میموریل انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن کا انعقاد کیاتھا تاکہ آزاد تجارتی معاہدے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے، ٹی ڈیپ کے ایسے اقدامات سے ایکسپورٹ میں نمایاں اضافے کے لیے پاکستان کے تمام برآمدی شعبوں کویکساں مواقع مل سکتے ہیں۔
Load Next Story