پہلے نیب نے سرپرائز دیا تھا اب میں نیب کو سرپرائز دوں گا رانا مشہود

نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلارہے ہیں، وزیر تعلیم پنجاب

پہلے نیب نے مجھے سرپرائزدیاتھا اب میں نیب کو سرپرائزدوں گا،رانامشہود فوٹو: فائل

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کےخلاف کارروائی کےبجائے اس کی خامیاں سامنے لائے۔

لاہور میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلارہے ہیں، نیب جس کی چاہتا ہے پگڑی اچھال دیتا ہے، نیب کو جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا۔


رانامشہود نے کہا کہ انہیں میڈیا سے کئی باتوں کاپتہ چلتا ہے نیب براہ راست انہیں کچھ نہیں بتاتا،نیب کو اپنے ذرائع کو قابو میں رکھناچاہئے، وہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کےخلاف کارروائی کےبجائے اس کی خامیاں سامنے لائے، نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، پہلے نیب نے انہیں سرپرائز دیا تھا اب وہ نیب کو سرپرائز دیں گے۔

تحفظ حقوق نسواں ایکٹ سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔
Load Next Story