بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر پیا گھر سدھار گئیں

ارمیلا اپنے قریبی دوست اور کشمیری تاجر محسن اختر میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ارمیلا اپنے قریبی دوست اور کشمیری تاجر محسن اختر میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، فوٹو:بشکریہ انڈین ایکسپریس

بالی ووڈ پر 90 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنے قریبی دوست اور کشمیری تاجر محسن اختر میر سے شادی کرلی۔

بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت فلم نگری میں مقام بنایا جب کہ متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا یہی نہیں انہوں نے صف اول کے نامور اداکاروں کے ساتھ بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''چمتکار''،''رنگیلا''،''ستیا''،''جانم سمجھا کرو''،''دیوانے'' جیسی فلمیں شامل ہیں تاہم فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد اب انہوں نے اپنے دوست سے شادی کرلی ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنے قریبی دوست اور کشمیری تاجر محسن اختر میر سے شادی کرلی ہے جب کہ شادی ہندو رسومات کے تحت کی گئی جس میں اداکارہ کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پریتی زنٹا بھی اپنے قریبی دوست جینی گڈ اینف سے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
Load Next Story