اے ڈی بی اور اوپیک فنڈ میں ٹریڈ فنانس پر رسک شیئرنگ معاہدہ
پاکستان، بنگلہ دیش ودیگرممالک میں 1.2 ارب ڈالر تک ٹریڈ فنانس کی معاونت ملے گی۔
ISLAMABAD:
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی (اوایف آئی ڈی) کے درمیان ابھرتی معیشتوں میںتجارت کو فروغ دینے کیلیے اے ڈی بی کے ٹریڈ فنانس پروگرام (ٹی ایف پی) کے تحت رسک شیئرنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے جس سے محدود نجی تجارتی سرمائے کے حامل ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، منگولیا، ازبکستان اور دیگر منڈیوں میں اندازاً 80 کروڑ ڈالر سے 1.2 ارب ڈالر تک اضافی تجارتی سرمائے کی فراہمی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز ڈپارٹمنٹ فلپ ارکیوئیگا نے اس حوالے سے کہاکہ ابھرتی ایشیائی منڈیوں میں تجارتی لین دین میں تعاون کر کے او ایف آئی ڈی اور اے ڈی بی اقتصادی نمو اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی میں مدد کریںگے۔ یاد رہے کہ اے ڈی بی کا ٹریڈ فنانس پروگرام تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے 200 شراکت دار بینکوں کے ذریعے قرضے اور ضمانتیں فراہم کرتا ہے، اس سال یہ خطے کے 18ممالک میں 2ہزار سے زائد ٹرانزیکشن کے ذریعے 4ارب ڈالر کا ٹریڈ فنانس فراہم کرے گا۔