ایشیا کپ میں شرمناک شکست کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

5 رکنی کمیٹی میں سبحان احمد، شکیل شیخ، اقبال قاسم، مصباح الحق اور یونس خان شامل ہیں۔

کمیٹی شاہد آفریدی کی قیادت اور کارکردی کے ساتھ ساتھ ٹیم منیجمنٹ اور کوچ کے درمیان اختلافات کا بھی جائزہ لے گی. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی شرمناک کارکردگی کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی شاہد آفریدی کی قیادت اور کارکردی کے ساتھ ساتھ ٹیم منیجمنٹ اور کوچ کے درمیان اختلافات کا بھی جائزہ لے گی اور گرین شرٹس کی ناکامیوں کی وجوہات سے پی سی بی کو آگاہ کرے گی۔


پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں سبحان احمد، شکیل شیخ، اقبال قاسم، مصباح الحق اور یونس خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر کہہ چکے ہیں کہ اب کپتان سمیت سب کا احتساب ہو گا اور میں خود کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کرتا ہوں۔

Load Next Story