اسلام آباد کے میئر اور 3 ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
شیخ انصر وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر بن گئے جب کہ ذیشان نقوی، چوہدری رفعت اور چوہدری اعظم ڈپٹی میئر ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور 3 ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) شیخ انصر کو اسلام آباد کا پہلا میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں میئر اور ڈپٹی میئرز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں حکومتی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل سیشن جج ارم نیازی نے میئر و ڈپٹی میئرز سے حلف لیا جس کے بعد شیخ انصر اسلام آباد کے پہلے میئر بن گئے، اس کے علاوہ ذیشان نقوی، چوہدری رفعت اور چوہدری اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی میئر کے فرائض سنبھال لیے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کا حلف انگریزی میں لیا گیا جو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے جب کہ اس سے قبل میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ممبران کا حلف بھی انگریزی میں لیا گیا تھا۔