بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ہدایات نامہ جاری
پاکستانی شہریوں کو میچ کے دن سے کم ازکم 10 دن قبل ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگا۔ بھارتی حکام
بھارتی حکومت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
بھارتی حکومت نے رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین کرکٹ کو میچ کے دن سے کم ازکم 10 دن قبل ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی جب کہ میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی وزٹ ویزا کی کیٹگری میں درخواست دیں کریں گے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری ہدایات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا درخواست کے ساتھ میچ کا ٹکٹ، ہوٹل کی ایڈوانس بکنگ کا ثبوت بھی دینا ہوگا اور دیگر کاغذات میں انگریزی ترجمے کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور یوٹیلٹی بل کی کاپی بھی دینا ہوگی جب کہ پاکستانی شہریوں کو جس شہرمیں میچ دیکھنا ہے اس کو بھی واضح کرنا ہوگا۔