حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجائے الطاف حسین

ریاست کے تمام اداروں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو موثر انداز میں نبھانا چاہئے، الطاف حسین

ریاست کے تمام اداروں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو موثر انداز میں نبھانا چاہئے، الطاف حسین فوٹو: فائل

QUETTA:
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجائیں۔

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان پارلیمنٹ اورمختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو دہشت گردی کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے جو تدابیر اختیار کرنی چاہئے تھیں، اس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔


الطاف حسین نے کہا کہ ریاست کے تمام اداروں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو موثر انداز میں نبھانا چاہئے اور عوام کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے افریت کاخاتمہ کرنا چاہئے کیونکہ کوئی بھی یہ مقصد اکیلے حاصل نہیں کرسکتا۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کراچی خودکش حملے میں شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور پولیس ورینجرز کے زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

Recommended Stories

Load Next Story