حصص مارکیٹ میں آئل و سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے295پوائنٹس ریکور
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت7.55 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ3 لاکھ54 ہزار720 حصص کے سودے ہوئے
غیرملکیوں کی لسٹڈکثیرقومی ادارے کے51 فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث اینگروفوڈز واینگروکارپوریشن میں تازہ سرمایہ کاری، فروری میں سیمنٹ کی فروخت17 فیصد بڑھنے اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا ۔
جس سے انڈیکس کی 32200،32300 اور32400 پوائنٹس کی مزید 3 حدیں بحال ہوگئیں، تیزی کے سبب56.81 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید50 ارب11 کروڑ21 لاکھ61 ہزار132 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بڑے بینکوں کے حصص میں بھی خریداری رہی لیکن چھوٹے بینکوں میں فروخت کا رحجان غالب رہا، اسی طرح آئل اسٹاکس میں بھی خریدرای دلچسپی نظر آئی۔
جس سے مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن رہا اور کاروبارکے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی، تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 295.16 پوائنٹس کے اضافے سے32441.74 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس253.88 پوائنٹس کے اضافے سے 19170.50، کے ایم آئی30 انڈیکس908 پوائنٹس کے اضافے سے56297.87 اور کے ایم آئیآل شیئر انڈیکس210.57 پوائنٹس کے اضافے سے 15222.62 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت7.55 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ3 لاکھ54 ہزار720 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار345 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔
جن میں196 کے بھاؤ میں اضافہ، 126 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیورفوڈز کے بھاؤ210 روپے بڑھ کر 6000 روپے اور فروز سنز لیب کے بھاؤ28.71 روپے بڑھ کر828.49 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ140 روپے کم ہوکر6705 روپے اورفلپس موریس پاکستان کے بھاؤ89 روپے کم ہوکر1701 روپے ہوگئے۔