رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز نے رینجرزحکام کو بیان قلمبند کرادیا
ثانیہ ناز کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں طلب کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازنے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں رینجرز حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ ناز سے عزیر بلوچ کی جانب سے تفتیش کے دوران کیے جانے والے انکشافات کی روشنی میں پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دی گئی تاہم دوبارہ طلب کرنے پر انھیں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے جبکہ ثانیہ ناز سے تقریباً 7 گھنٹے تک مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ اور بیان قلمبند کرنے کا عمل جاری رہا۔
واضح ر ہے کہ ثانیہ ناز کو لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں طلب کیا گیا تھا۔