پاک بھارت میچ ہوا تو دھرم شالہ کی پچ کھود ڈالیں گے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی
اگر 19 مارچ کو ہماچل پردیش میں پاک بھارت میچ ہوا تو توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جائے گی، صدر اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ
ہندو انتہا پسند تنظیم نے ہماچل پردیش میں پاک بھارت مقابلے کی صورت میں دھرم شالہ کی وکٹ کھودنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا تنظیم اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ کے صدر وریندر شندلیا نے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ ہوا تو گراؤنڈ کی وکٹ کھود دیں گے، انھوں نے مقامی انتظامیہ کو بھی خبردار کیا کہ اگر 19 مارچ کو ہماچل پردیش میں پاک بھارت میچ ہوا تو توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جائے گی۔
وریندر شندلیا نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی خط لکھ چکے ہیں جب کہ ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ وربھادرا سنگھ اور اپوزیشن لیڈر پی کے دھمال سے بھی ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روز ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار راجیو شکلا نے پاکستان کو دھرم شالہ میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم پاکستان نے بی سی سی آئی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تحریری وضاحت مانگی ہے۔