آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے آزاد عدلیہ ناگزیر ہے اسفند یار ولی

پارلیمنٹ عوام کی امیدوں اور اقتدار کا مظہر اور سپریم ادارہ ہے، قائد اے این پی

پارلیمنٹ عوام کی امیدوں اور اقتدار کا مظہر اور سپریم ادارہ ہے، قائد اے این پی فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے آزاد عدلیہ ناگزیر ہے۔



اسفند یار ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی تقدیر بدلنے کے لئے تمام ریاستی ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امیدوں اور اقتدار کا مظہر اور سپریم ادارہ ہے۔


اے این پی کے قائد کا کہنا تھا کہ ملکی پالیسیوں اور مفادات کا تعین پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے اور آئین کے تحفظ کا فریضہ عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
Load Next Story