ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی
قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 170 جب کہ کمرشل سیلنڈر 780 روپے سستا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 15 کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد مائع گیس کی خوردہ قیمت 10 سال پرانی سطح پر واپس آگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 15 برس بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوگئی ہے، قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 170 جب کہ کمرشل سیلنڈر 780 روپے سستا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق سے اب ایل پی جی کی قیمت 10 سال پرانی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر ہیں لیکن پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین تقسیم کار کمپنیاں کرتی تھیں جس کی وجہ سے گیس کی قیمتیں کم نہیں ہوپارہی تھیں ۔