کل پاکستان آرہا ہوں ائیر پورٹ پر لینے کون آئے گا کرس گیل کا ٹویٹر پر مذاق

بعض افراد ان کی بات کو سچ سمجھ بیٹھے جس پر ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کو وضاحت کرنا پڑی۔

بعض افراد ان کی بات کو سچ سمجھ بیٹھے جس پر ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کو وضاحت کرنا پڑی۔ فوٹو: رائٹرز

کرس گیل کے مذاق نے ان کے پاکستانی مداحوں کو خوش کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہ اپنے تمام پرستاروں کے سوالات کے باقاعدگی سے جوابات دیتے ہیں۔


گزشتہ روز انہوں نے تحریر کیا کہ'' میں کل پاکستان آرہا ہوں، ائیر پورٹ پر لینے کون آئیگا، میں ایک دن شعیب اختر کیساتھ گزارنا چاہتا ہوں''۔ بعض افراد ان کی بات کو سچ سمجھ بیٹھے جس پر ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کو وضاحت کرنا پڑی کہ اوپنر اکثر مذاق کرتے رہتے ہیں اور یہ بات بھی ایسے ہی کہی تھی۔ یاد رہے گیل ان دنوں ویسٹ انڈین ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔
Load Next Story