سندھ میں نیا بلدیاتی نظام عوام کیخلاف سازش ہےسلیم ضیا
پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سندھ کا سودا کیا، مظاہرے سے خطاب
مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ میں نیا بلدیاتی نظام سندھ کے عوام کے خلاف ایک بڑی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
وہ جمعرات کو پریس کلب پر مسلم لیگ (ن) اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما زین انصاری، شفیع محمد جاموٹ، ایس یو پی کے محبوب عباسی، راجہ انصاری و دیگر نے بھی خطاب کیا، سلیم ضیاء نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سندھ کا سودا کیا ہے جو غداری کے مترادف عمل ہے،انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو تحریک چل رہی ہے وہ کسی صورت ختم نہیں ہوگی، بلکہ ہماری تحریک صوبے بھر میں جاری ہے اور یہ ظالم نظام کو ختم کرکے ہی انجام کو پہنچے گی۔
زین انصاری نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ صرف سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے بلکہ سندھ میں رہنے والی قوموں کے درمیان تصادم کی بھی گھنائونی کوشش ہے لیکن مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ ملکر ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،شفیع محمد جاموٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی نہیں رہی کیونکہ اس کے تمام فیصلے آمریت سے بدتر اقدام ثابت ہورہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کسی صورت نہیں چلنے دیا جائے گا ۔