ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل عملہ غیر محفوظ ماحول میں کام کررہا ہے
ڈاکٹروںکوتحفظ کے لیے اقدامات نہیںکیے گئے، ڈاکٹر ثمرینہ؍پروفیسر عمر فاروق
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈاکٹراور نیم طبی عملہ انتہائی غیر محفوظ حالات میںکام کررہے ہیں ۔
ڈاکٹروں کویقین دہانیوں کے باوجود تحفظ فراہم نہیں کیاجارہا ہے، ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کیلیے غیر ضروری مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ، حکومت نے ابھی تک ہیلتھ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا، ہیلتھ بل اسمبلی سے منظورکیاجائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی صدر ڈاکٹرثمرینہ ہاشمی اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے امیدوارپروفیسر عمر فاروق نے جمعرات کوپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان ماہرین نے کہاکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے جنوری 2001میں ہیلتھ کیمشن بل مرتب کرکے صوبائی وزیر صحت کو دیا تھا۔
جس میں ڈاکٹر برادری اور نیم طبی عملے اور اسپتالوں کے حوالے سے متعددتجاویزدی گئیں تھیں یہ ہیلتھ بل گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر ابو بھائی اوروزیرقانون محمد ایاز سومروکوبھی پیش کیاگیا تھا لیکن اس بل کو اسمبلی میں نہیں لایاجاسکا، ان کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز غیر محفوظ ماحول میںکام کرنے پر مجبور ہیں، انھوں نے کہاکہ ڈاکٹرزاوردیگراسٹاف پر تشددکو فوری نہ روکا گیا توڈاکٹر ملک چھوڑ نے پرمجبور ہوجا ئینگے۔