مہمندایجنسی میں چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ جوابی کارروائی پرحملہ آورفرار
زیارت نامی چیک پوسٹ پرآج دوپہرکو مختلف سمتوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمندایجنسی کےعلاقے شمسائی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شمسائی میں زیارت نامی چیک پوسٹ پرآج دوپہر کو مختلف سمتوں سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔