سپریم کورٹ حامد میر اور ابصار عالم کی میڈیا کمیشن بنانے کی استدعا

میڈیا کمیشن بنایاجائےجوصحافیوں کیلئےضابطہ اخلاق بنائے،حکومت...

عدالت سےاستدعا کی ہے کہ میڈیا کمیشن بنایاجائےجوصحافیوں کیلئےضابطہ اخلاق بنائے،حکومت سےمیڈیامالکان، سیکرٹ فنڈکےحوالے سےبھی تجاویزمرتب کی جائیں۔فوٹو اے ایف پی

جیو کے سینئر جنرلسٹ حامد میر اور آج ٹی وی کے سینئر جنرلسٹ ابصار عالم نے ملک ریاض کی طرف سے ٹی وی مالکان اور اینکرز کو رقم دینے کی تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرادی ہے ، ایکسپریس نیوز

حامد میر اور ابصار عالم کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیامالکان ، اینکر پرسن اور اشتہاری ایجنسیوں کے مالکان سے ان کے اثاثے پوچھے جائیں اور ان سے ذرائع آمدن بھی معلوم کی جائیں

سپریم کورٹ صحافیوں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی تربیب دے ، درخواست میں وفاقی حکومت ، پیمرا ، پی ٹی اے اور ایف بی آر کو بھی فریق بناگیا


ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر اور ابصار عالم کا کہنا تھا کہ "میڈیا میں کچھ کالی بھٹریں گھس آئی ہیں ، جو مختلف لوگوں کے ایجنڈے کے لئے کام کررہی ہیں ،کچھ لوگوں کی وجہ سے پورے میڈیا کی ساکھ داؤ پر لگی ہے، پچھلے کچھ عرصے سے صحافیوں پر الزامات لگ رہے ہیں اور صحافیوں کی ساکھ خراب ہورہی ہے"

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ الزامات منظر عام پر آرہے ہیں کہ صحافیوں کو حکومت کی مہم کو فروغ دینے کے لئے رشوت لے رہے ہیں، سب سے اہم انتخابات قریب ہیں ، اور ان کے درمیان ایڈجسٹمنٹس اور پوزیشن کا کیا جارہاہےعدلیہ پر پہلے ہی ایجنڈےکے تحت حملہ کیا جاچکا جس میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف سے شخصیات ملوث تھیں ، جلد ہی ایک اور حملہ ہوسکتا ہے ، جس میں ٹی وی چینلز اور میڈیا کی کالی بھٹروں کو استعال کیا جائیگا

عدالت سےاستدعا کی ہے کہ میڈیا کمیشن بنایاجائےجوصحافیوں کیلئےضابطہ اخلاق بنائے،حکومت سےمیڈیامالکان، سیکرٹ فنڈکےحوالے سےبھی تجاویزمرتب کی جائیں۔
Load Next Story