عوامی ریفرنڈم پاکستانی عوام کی آواز ہوگا سہیل یوسف
طالبان پاکستان کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، اجلاسوں سے دیگر کا بھی خطاب
SUKKUR:
پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلیے ہمیں اپنے بزرگوں کے عمل کو دُہرانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے رکن و ایم پی اے سہیل یوسف نے سیکٹر ایچ کے زیر اہتمام بزرگوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ ، کارکنان اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ طالبان پاکستان کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا عوامی ریفرنڈم پاکستانی عوام کی آواز ہوگاجس کے ذریعے عوام کی آواز دنیا تک پہنچے گی۔
تمام پاکستانی ریفرنڈم میں بھر پور حصہ لیں۔ سیکٹر ای کے زیر اہتمام بھی بزرگوں کا اجلاس ہوا جس حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، متحدہ کے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ قائد تحریک کی ہدایت پر ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں گے ۔