پیپلز پارٹی اب سندھ کارڈ استعمال نہیں کر سکتی ماروی میمن

مسلم لیگ نون سندھ کے حقوق کی جدو جہد میں عوام کے ساتھ ہے،حیدرآباد میں پریس کانفرنس

لوٹ کھسوٹ نہیں کرنے دینگے، بلدیاتی نظام کیخلاف اسمبلی میں تحریک پیش کی جائے گی ۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ نون کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سندھ کارڈ استعمال نہیں کرسکے گی۔


کیونکہ سندھ کے حقوق اور مسائل کے حل کیلیے ن لیگ ہر سطح پر سند ھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحاریک پیش کی جائیں گی۔ بلدیاتی نظام اور سندھ کے ایشو پر قوم پرستوں کی جدوجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے ذوالفقارآباد منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی توسیع کے لیے غریب لوگوں کو بے دخل کر کے ان کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنمائوں اور کارکنان کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات زیادہ دور نہیں، اب پی پی کو لوٹ کھوسٹ کا کوئی مینڈٹ نہیں ملے گا اور آئندہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی جب کہ سندھ میں اچھے سندھ پرستوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں اور پی ایم ایل ف کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہم فوج کا احترام کرتے ہیں لیکن فوج کا سیاست میں کوئی کردارنہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر پی ایم ایل این کے رہنماوں خالد عزیز آرائیں اور روشن بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story