رونالڈو نے ریکارڈ بک پر میسی کو پھر للکار دیا

میڈرڈ کی جانب سے 350 گولز، اسپینش لیگ میں 250 کا سنگ میل عبور کرلیا

میڈرڈ کی جانب سے 350 گولز، اسپینش لیگ میں 250 کا سنگ میل عبور کرلیا۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے اپنے 350 گولز مکمل کرلیے۔


رونالڈو یورپ میں کسی ایک کلب کی جانب سے اتنی تیزی سے اس سنگ میل پر پہنچنے والے پہلے فٹبالر ہیں جبکہ اسپینش لیگ میں بھی ان کے گولز کی تعداد 252 ہوگئی ہے۔ انہوں نے سیلٹاویگو کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں 4 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 7-1 سے فتح دلائی، انہوں نے لالیگا میں یہ سنگ میل 228 میچز میں عبور کرلیا جبکہ لیونل میسی نے یہاں تک پہنچنے کیلیے 289 اور زارا نے 269 میچز کھیلے تھے۔ یہ رونالڈو کی 16 ویں ہیٹ ترک ہے، اس معاملے میں انہوں نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ ان کے رئیل میڈرڈ کیریئر میں چھٹا موقع ہے جب انہوں نے میچ میں چار گول کیے ہیں۔ سیلٹا کے خلاف ان کے 10 میچز میں گولز کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ رواں سیزن میں 27 ہوگئی جبکہ رواں سیزن میں 27 مرتبہ گیند کو جال میں ڈال کر انہوں نے لوئس سواریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Load Next Story