ڈیوس کپ پاکستانی ٹیم چاروں شانے چت چین کا کلین سوئپ مکمل
ریورس سنگلز میں عابد اور یاسر خان کو شکست، فرانس کینیڈا کو زیرکرکے کواٹر فائنل میں پہنچ گیا، ڈبلز میں جوکووک کو شکست
WASHINGTON:
چین نے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیخلاف 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا، کھلاڑیوں نے دونوں ریورس سنگلز میچز میں فتح حاصل کی۔
تیسرے دن کے میچز محض رسمی کارروائی تھے، اس سے قبل جمعے اور ہفتے کو کھیلے جانے والے دونوں سنگلز اور ڈبلز میں چین پہلے ہی کامیابی پا کر اگلے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کر چکا ہے، اختتامی دن ہونے والے2سنگل میچز میں چین کے وو ڈی نے پاکستان کے محمد عابد کو 6-1 اور 6-0کے مارجن سے شکست فاش دی جبکہ زہانگ زی نے یاسر خان کو 6-3اور 6-0سے ہرادیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والی ٹائی میں چین کے بائی یان اور گونگ ماؤ زن نے پاکستانی جوڑی اعصاالحق قریشی اور عقیل خان کو ڈبلز میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا، ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں پاکستان اور چین کے میچز کو ملکی حالات کے پیش نظر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو منتقل کردیا گیا تھا۔
دریں اثنا فرانس نے کینیڈا کو زیر کرتے ہوئے ڈیوس کپ کے کواٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، جوویلفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ نے واسیک پوس پیسلی اور فلپ بیسٹر کو ڈبلز میں مات دی جس نے فرانس کو ناقابل شکست 3-0 کی فتح سے ہمکنار کیا۔ نووک جوکووک کوڈیوس کپ میں5 سالوںمیںاپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، عالمی نمبر ایک جوکووک اور 39سالہ نیناڈ زیمونجک کو ڈبلز مقابلوں میں قازقستان کے آندرے گولبیوو اور الیکسینڈر نیڈوویسوو نے فرسٹ راؤنڈ ٹائی میں زیر کیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی قازقستان کو ریورس سنگلز مقابلوں سے قبل سربیا پر 2-1کی اہم برتری مل گئی۔ اینڈی مرے اور ان کے بھائی جمی مرے نے دفاعی چیمپئن برطانیہ کو جاپان پر2-1 کی برتری دلادی ہے، جنوبی کوریا نے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست دی۔ دوسرے راؤنڈ میں جنوبی کوریا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، ڈیوس کپ گروپ ٹائی کے آخری دن امریکا نے آسٹریلیا کو 3-1سے قابو کرلیا، جان اسنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنارڈ ٹومک کوزیر کیا۔ اب کواٹر فائنل میں امریکا کا سامنا بیلجیئم یا کروشیا سے ہوگا۔