ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی کی درخواست خارج
درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے، لاہور ہائی کورٹ کا حکم
KARACHI:
ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کے خلاف چارج شیٹ ہے، جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، ایسی جماعت کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ایم کیوایم کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی منسوخی کا حکم جاری کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ یہ درخواست سننے کا مجاز نہیں اس لئے درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔