یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشے گا فیصل سبزواری
فیسٹیول 12سے 15 نومبر تک منعقد ہوگا،خصوصی نوجوانوں کیلیے دو علیحدہ کیٹگریز ہیں،رجسٹریشن اورانتخاب کا عمل شفاف ہے
KHANEWAL:
صوبائی محکمہ امور نوجوانان اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے تیسرا چار روزہ یوتھ فیسٹیول 12سے 15 نومبر تک منعقد ہوگا ۔
فیسٹیول میں 15 کیٹیگریز کے مختلف مقابلے ہونگے جن میں مباحثہ ، تھیٹر ، فوٹو گرافی، بیٹل آف بینڈز ، پینٹنگ ، شارٹ فلم، بیت بازی ، ٹیکسٹائل / فیشن ڈیزائننگ ،گلوکاری،خطاطی ، کوئز ،آرٹس اینڈ کرافٹ خصوصی نوجوانوںکیلیے پینٹنگ اورگلوکاری شامل ہے، یہ بات صوبائی وزیر امور نوجوانان فیصل علی سبزواری نے جمعرات کوآرٹس کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پران کے ہمراہ سیکریٹری امور نوجوانان شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خورشید علی شیخ ،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ،سیکریٹری آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز فاروقی اوردیگربھی موجود تھے،صوبائی وزیرنے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے ہونے والے میگا ایونٹ کو یادگار بنانے کیلیے شاندار مقابلے اوررنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کیونکہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوںمیں قومی یکجہتی کو فروغ دینا ،محبت ، بھائی چارہ، یگانگت ،کچھ کردکھانے کا جذبہ اجاگر کرنا اور ان میں موجود تخلیقی صلاحیتوںکونئی جلابخشنا ہے،فیصل سبزواری نے کہا کہ اس طرح نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع میسر آئیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ممکن ہوگی،انھوں نے کہا کہ ہم نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ رجسٹریشن اور انتخاب کے عمل کو نہایت ہی شفاف رکھا جائے اور ہر خواہش مندنوجوان کو ان مقابلوںمیں شرکت کی اجازت ہوفیسٹیول میں ان تمام شعبوں کو مدنظر رکھا گیا ہے جس کے ذریعے نوجوانوںمیں نیا انداز فکر ،اظہار رائے،خود مختاری اورمثبت سوچ پروان چڑھ سکے ،فیصل سبزواری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ خصوصی نوجوانوں کے لیے دو علیحدہ کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔
تاکہ ان کو بھی اس اہم ایونٹ کا حصہ بنایا جاسکے اور ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو،سیکریٹری یوتھ افیئرز سندھ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ جیوری کو منتخب کرتے وقت بھی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کہ وہ بالکل غیر جانبدار ہو اور انصاف کے تقاضے پورے کرے ،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سندھ خورشید علی شیخ نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو کیٹیگریز 15سے22 سال اور 23سے29 سال کے نوجوانوں کیلیے رکھی گئی ہیں،انھوں نے مزید بتایا کہ ہر کیٹیگری میں 50 ہزار روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں ،پہلا انعام 25 ہزار روپے دوسرا 15 ہزار اور تیسرا 10 ہزار روپے کاہوگا ،اعزازی سیکریٹری آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ محکمہ امور نوجوانان اس سلسلے میں گذشتہ دو ماہ سے زور و شور سے تیاریاں کررہا ہے اور مختلف کیٹیگریز میں پریلیمیزی رائونڈز منعقد کیے جارہے ہیں اور ان میں کامیاب ہونے والوںمیں فائنل مقابلے ہوں گے۔