کے ای ایس سی نے نئے منصوبے شروع کرنیکا اعلان کردیا
40ارب کی نئی سرمایہ کاری کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ بھی ہے
کے ای ایس سی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے40ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کے ای ایس سی4برسوں میں پہلے ہی بجلی کی پیداوار، تقسیم کاری اور ترسیل کے پراجیکٹس میں تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے، کے ای ایس سی کی جانب سے کی جانیوالی 40 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کا مقصد اس کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پیداواری بیڑے کی کارکردگی میںبہتر ی،سستی بجلی کی پیداوار اور بڑھتی ہوئی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنی حدود میں اس کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافہ ہے، ان منصوبوں کو اگلے18تا36ماہ کے دوران مکمل کرلیا جائے گا اور ان کی تکمیل کے لیے قرض اور ایکویٹی کی شکل میں مقامی و غیر ملکی اداروں سے مطلوبہ فنڈنگ کا بندو بست کیا جائے گا۔
کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ '' ہم کام کرنے کے مشکل اور نا موافق حالات کے باوجود پاکستان میں موجود کاروبار کے زبردست امکانات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے اپنے اس یقین کا مظاہرہ اس بے مثال سرمایہ کاری کے ذریعے کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، اور ہماری جانب سے نئی سرمایہ کاری ہمارے اسی یقین کا اعادہ ہے اور ایک ایسے وقت میں ہے جب پاکستان کومقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شدید ضرورت ہے۔'' سرمایہ کاری کے نئے منصوبے کے تحت، کے ای ایس سی کورنگی اور سائٹ میں واقع اپنے3پاور پلانٹس میں کمبائنڈ سائیکل پراجیکٹس شروع کرے گا جس سے ان پلانٹس کی کارکردگی میں قابل ذکر اضافہ ہوجائے گا اور ان پیداواری صلاحیت میں47میگا واٹ کا اضافہ ہوجائے گا۔