بھارتی اداکار رضا مراد فیملی کو لیکر شاہی قلعہ پہنچ گئے
لاہورکا حسن تاریخی عمارتوں سے نکھر جاتا ہے اور یہاں کے لوگ اورخوبصورت کلچرمجھے بہت متاثر کرتا ہے، رضامراد
بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ روزلاہورکی سیرکی۔ انھوں نے اپنی بیٹی عائشہ کی خواہش کوپورا کرتے ہوئے انھیں جہاں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد سمیت دیگرمقامات دکھائے، وہیں انارکلی بازار سے شاپنگ بھی کروائی۔
عائشہ نے اپنے پسند کے ملبوسات کے علاوہ جیولری بھی خریدی، بلکہ چٹ پٹے دہی بھلے، گول گپے اوردیگرپکوانوں سے تواضع بھی کی۔ اس موقع پررضامراد، ان کی اہلیہ شاہ رخ اورصاحبزادی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔
اداکار رضامراد جونہی اپنی فیملی کے ہمراہ تاریخی مقامات کی سیر کے لیے شاہی قلعہ اوربادشاہی مسجد پہنچے توان کودیکھتے ہی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعدادان کے گردجمع ہوگئی ۔ کسی نے تصویربنوائی توکسی نے آٹوگراف لیا۔ اپنے پاکستانی پرستاروں سے گفتگوکرتے ہوئے رضا مراد مزاح سے بھرپورفقرے بھی کستے رہے۔
جس پرلوگ لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔ رضامراد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکا حسن تاریخی عمارتوں سے نکھر جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ اورخوبصورت کلچرمجھے بہت متاثر کرتا ہے۔ اسی لیے میں یہاں آتاہوں اورسیروتفریح کرکے خوب انجوائے کرتا ہوں۔