وزارت داخلہ نے موبائل سمز کی براہ راست فروخت پر پابندی لگا دی

موبائل فون کمپنیوں کوپابند کیا گیا ہے کہ سم خریدار کے گھرکے پتے پربھیجی جائے

موبائل فون کمپنیوں کوپابند کیا گیا ہے کہ سم خریدار کے گھرکے پتے پربھیجی جائے فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزارت داخلہ نے براہ راست سموں کی فروخت اورمحرم الحرام کے دوران نجی مذہبی ٹی وی چینلزپرپابندی عائدکردی ہے۔


جبکہ موبائل فون سمیں فروخت کرنے والی کمپنیوں کوپابند کردیاہے کہ وہ صرف دو شناختی دستاویزات ،نادرا کاقومی شناختی کارڈاور یوٹیلٹی بلزپرسم فروخت کرسکتی ہیں اور وہ بھی براہ راست نہیں بلکہ سم خریدنے والے کے گھرکے فراہم کیے گئے پتہ پربھیجی جائے گی اور اگر اس میں کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئی تو اس پر ذمے داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔اس ضمن میں وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کی سربراہی میں جمعرات کو وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان اورہوم سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام خاص طور پرعاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں عاشورہ محرم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ صوبہ سند ھ اور بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔وزیرداخلہ نے چیئرمین پیمراکو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران تمام مذہبی ٹی وی چینلز کوبندکردیں لیکن اس دوران سی ڈی چینلزچلانے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story