خاتون صحافی کی خفیہ عریاں ویڈیو بنانے پر ہوٹل مالک پر ساڑھے 5 ارب روپے جرمانہ

امریکی عدالت کی جانب سے جرمانے کی رقم خاتون صحافی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی عدالت کی جانب سے جرمانے کی رقم خاتون صحافی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی عدالت نے اسپورٹس اینکر ایرن اینڈریوز کی عریاں ویڈیو ریکارڈ کرنے کے جرم میں ہوٹل مالک اور انتظامیہ پر 55 ملین ڈالر (5 ارب 5 کروڑ روپے) جرمانہ عائد کردیا جس کی رقم خاتون کو ادا کی جائے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپورٹس اینکر ایرن اینڈریوز 2009 میں فٹبال میچ کی کوریج کے لیے ہوٹل میں قیام پذیرتھیں جہاں ان کے کمرے سے خفیہ کیمرے کے ذریعے ان کی عریاں ویڈیو ریکارڈ کی گئی جسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا جس کے بعد معاملہ منظرعام پر آنے پر اینکرنے ہوٹل مالک اور انتظامیہ کو قصور وارٹھہراتے ہوئے 75 ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔


کیس کی سماعت کے دوران اینکر ایرن اینڈریوز نے جیوری کو بتایا کہ اس ویڈیو سے ان کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے، انہیں توقع نہیں تھی کہ ہوٹل مالک اور انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے ساتھ اس قسم کا سلوک روا رکھا جاتا ہے، مہمانوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوٹل انتظامیہ کی ذمہ داری تھی جس میں وہ ناکام رہے اور ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ہوٹل مالک اور انتظامیہ کو 55 ملین ڈالر کی رقم خاتون صحافی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جیوری نے اپنے فیصلے میں مجرم ہوٹل مالک کو 51 فیصد اور ہوٹل انتظامیہ کو 49 فیصد قصور وار ٹھہراتے ہوئے دونوں پرجرمانہ کردیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں متاثرین کی طرف سے ان کی حمایت کی گئی جس پر وہ شکرگزار ہیں۔
Load Next Story