پاکستان اوربھارت کا میچ دھرم شالا سے کولکتہ یا موہالی منتقل ہونے کا امکان
سیکیورٹی کا جائزہ لینے والی 3 رکنی پاکستانی ٹیم نے اپنی رپورٹ پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ کو بھجوادی ہے،بھارتی میڈیا
ISLAMABAD:
پاکستان نے آئی سی سی سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک بھارت میچ دھرم شالا سے موہالی یا کولکتہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو دھرم شالا میں میچ کھیلنے پر تحفظات ہیں جب کہ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم دھرم شالا میں سیکیورٹی معاملات سے مطمئن نہیں اور پی سی بی چاہتا ہے کہ پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے موہالی یا کولکتہ منتقل کردیا جائے۔
کرک انفو کے مطابق سیکیورٹی کا جائزہ لینے والی 3 رکنی پاکستانی ٹیم نے اپنی رپورٹ پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ کو بھجوادی ہے۔
واضح رہے کہ ہما چل پردیش کے شہر دھرم شالا میں 19 مارچ کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا تاہم ریاستی حکومت نے پاکستانی ٹیم کوسیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے میچ کسی اورمقام پر منتقل کرنے کا کہا ہے جب کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہروں کا اعلان کررکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہندو انتہا پسندوں نے دھرم شالا میں میچ ہونے کی صورت میں پچ اکھاڑنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔