70کی دہائی کی فلم ’’ڈان‘‘ شاہکار تھیامیتابھ بچن
ڈان کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے اس کی تیاری میں ہم لوگ کھنا پینا تک بھول جاتے تھے، امیتابھ بچن
KARACHI:
بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن 70کی دہائی میں بننے والی اپنی ہی فلم ''ڈان'' سے بہت متاثر ہیں اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ'' ڈان'' ایک شاہکار فلم تھی۔
جس میں زینت امان،پران جیسے لوگوں نے لازوال کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈان کو مکمل کرنے میں کئی سال لگے اس کی تیاری میں ہم لوگ کھنا پینا تک بھول جاتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں شوٹنگ کے لیے کئی کئی گھنٹے پہلے اسٹوڈیو پہنچ جاتا تھا میرے ساتھ کام کرنے والا فلم کا عملہ بھی حیران تھا کہ میں اتنا پہلے کیوں آجاتا ہوں درحقیقت مجھے اپنے رول کی بہت فکر تھی کیونکہ اس میں میرا ٹرپل رول تھا جومیرے لیئے چیلنج سے کسی بھی طرح کم نہیں تھا۔