پاکستان اور بھارت کو باہمی تنازعات بامقصد مذاکرات سے حل کرنا چاہئیں نوازشریف

لاہوریوں کے بارے میں جتنا سنا تھا اس سے بڑھ کر مہمان نواز ہیں، سکھ بیرسنگھ

لاہوریوں کے بارے میں جتنا سنا تھا اس سے بڑھ کر مہمان نواز ہیں، سکھ بیرسنگھ۔ فوٹو ایکسپریس

نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو باہمی تنازعات بامقصد مذاکرات سے حل کرنا چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل نے اپنے وفد کےساتھ رائیونڈ لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے دور میں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی دوستی بس میں لاہور آئےتھے، انہوں نے کہا کہ امن کا سفر شروع ہوچکا تھا مگر ڈکٹیٹر نے غیر آئینی اقدام سے سب کچھ ملیامیٹ کردیا۔


نوازشریف نے بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ دیا اور مہمانوں کی تواضع حلوہ پوڑی ، لسی اور دیگر کھانوں سے کی گئی، اس موقع پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

سکھ بیرسنگھ بادل نے کہا ہے کہ''لاہوریوں کے بارے میں جتنا سنا تھا اس سے بڑھ کر مہمان نواز ہیں'' جس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ آپ نے وہ محاورہ نہیں سنا "جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا نئیں"۔

Recommended Stories

Load Next Story