امریکی صدرباراک اوباما نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روپڑے

انتخابی مہم کے کارکنوں پرفخر ہے۔ باراک اوباما

انتخابی مہم کے کارکنوں پرفخر ہے۔ باراک اوباما. فوٹو ایکسپریس

امریکی صدرباراک اوباما دوبارہ منتخب ہونے کے بعد نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روپڑے۔


شکاگومیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے نوجوانوں کا اپنی انتخابی مہم میں انتھک محنت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر باراک اوباما کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، انہوں نے کہا کہ انہیں انتخابی مہم کے کارکنوں پرفخر ہے اورخاص طورپرنوجوانوں نے جس محنت،محبت اورخلوص سے انتخابی مہم چلائی وہ میرے لئے قابل فخرہے۔

امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ نوجوان ہی کسی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اورمجھے امید ہے ہم سب مل کرامریکا کی تعمیر وترقی میں اپنا اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story