اداروں کے درمیان کسی قسم کا ٹکراؤ نہیںوزیراعظم راجہ پرویزاشرف
غلطیوں سے سیکھ کر قومیں ترقی کرتی ہیں پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں اور یہ ادارے ہمارے دست بازو ہیں ،وزیراعظم۔
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اداروں میں کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہے اورحکومت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے۔
گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھ کر قومیں ترقی کرتی ہیں پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ادارے ہیں اور یہ ادارے ہمارے دست بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے ہم سب نے مل کرقربانیاں دی ہیں اوریہ ہماری اپنی عدلیہ ہے،افواج پاکستان پرہرپاکستانی کوفخرہے جو ہماری آزادی کی ضامن اورجس نے ہماری آزادی برقراررکھنے کے لئے قابل فخرخدمات سرانجام دی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور جمہوریت متعدد بارگر کر سنبھلی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ کہیں پاکستان مخالف قوتیں ہمیں آپس میں لڑانا تو نہیں چاہتیں۔