علی ظفر بھارت میں تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے

علی ظفر کی چوتھی البم آئندہ سال فروری میں ان کی فلم ’’چشم بدور‘‘ کے ساتھ ہی ریلیز کی جائے گی۔

علی ظفر کی چوتھی البم آئندہ سال فروری میں ان کی فلم ’’چشم بدور‘‘ کے ساتھ ہی ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکار اور موسیقار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے۔



بھارتی جریدے ''ورائٹی میگزین'' کی درجہ بندی میں علی ظفر کا بھارت میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں میں تیسرا نمبر ہے جب کہ جگجیت سنگھ پہلے اور بھمسن جوشی دوسرے نمبر پر ہیں۔


علی ظفر حالیہ دنوں میں اپنی چوتھی میوزک البم پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ سال فروری میں ان کی فلم ''چشم بدور'' کے ساتھ ہی ریلیز کی جائے گی۔


اس سے قبل علی ظفر کے 3 مشہورالبم ریلیز ہوچکے ہیں جن میں حقہ پانی، مستی اور جھوم شامل ہیں۔ البم جھوم میں علی ظفر نے صوفی میوزک کا استعمال کیا تھا اوران کے اس البم نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ میوزک البم ''جھوم'' نے لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں بہترین البم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
Load Next Story