سونا 450 روپے گھٹ کر49 ہزار200 روپے تولہ ہوگیا

10گرام قیمت386روپے کمی سے42ہزار171رہی،فی اونس بھاؤ20ڈالرنیچے

10گرام قیمت386روپے کمی سے42ہزار171رہی،فی اونس بھاؤ20ڈالرنیچے فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 اور 386 روپے کی کمی ہوئی۔


کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار650 روپے سے گھٹ کر 49ہزار200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 557 روپے سے کم ہو کر 42 ہزار171 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 660 اوردس گرام 565.71 روپے پر برقرار رہی۔
Load Next Story