سینیٹ میں اشتہارمیں پگڑی داڑھی والوں کو دہشتگرد دکھانے پر اپوزیشن ناراض
سینیٹ:اشتہار میں پگڑی، داڑھی والوں کو دہشتگرد دکھانے پر اپوزیشن ناراض
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین نے سرکاری اشتہار میں پگڑی، داڑھی اور پختونوں کے حلیے والی اشکال کو دہشت گرد ظاہر کرنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
ارکان کا کہنا تھا اشتہار میں یہ تاثر دیناافسوسناک ہے کہ ہر داڑھی اور پگڑی والا دہشت گرد ہوتا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے مختلف اخبارات میں جو اشتہارات دیے گئے ان میں ایسے لوگ دکھائے گئے جنھوں نے پشتونوں کی مخصوص پگڑی اور داڑھی رکھی ہوئی ہے، ان افرادکاحلیہ پشتونوں سے ملتا دکھایا گیا ہے، اس سے پشتونوں کی تذلیل ہوئی ہے۔ جے یوآئی (ف) کے حمداللہ نے کہا کہ اشتہار میں دنیا اور عوام کو تاثر دیا گیا ہے کہ داڑھی اور پگڑی والا دہشتگرد ہوتا ہے، اس سے پٹھان جو محب وطن شہری ہیں کی تذلیل ہوئی ہے۔
حمد اللہ نے قائم مقام چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور میں نے بھی داڑھی رکھی ہوئی ہے، ہم پگڑی بھی پہنتے ہیں تو کیا آپ بھی دہشت گرد ہیں؟۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ اشتہار کا مقصد پختونوں کونشانہ بنانا نہیں تھا، پگڑی صرف پٹھان نہیں اور بھی لوگ پہنتے ہیں، پاکستان سندھی، بلوچی، پٹھان اور پنجابی سب کی مشترکہ کاوشوں سے بنا، اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے حکومت اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع مت ہونے دیا جائے۔
اشتہار میں صرف عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں اور شک کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کریں، اس کے علاوہ اس اشتہار کا کوئی اور مقصد نہیں تھا۔ایوان میں پی آئی اے کی جانب سے لیز پر لئے گئے طیاروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پی آئی کے پاس مجموعی طور پر 38 طیارے ہیں جن میں سے18ڈرائی لیز پر لیے گئے ہیں، ان طیاروں میں 22 مقامی جبکہ 27 بین الاقوامی روٹس پر چلائے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ازسر نو تشکیل اور تنظیم نو کے احکام وضع کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔وقفہ سوالات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ اس وقت بھارتی جیلوں میں 460 پاکستانی قید ہیں جن میں سے347 غیر قانونی داخلے، اسمگلنگ، جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں قید ہیں جبکہ 113 ماہی گیر بھی قید ہیں، اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات میں یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ پکڑے جانیوالے ماہی گیروں کو گرفتاری کے بعد ان کی شناخت کرکے دو ہفتوں کے اندر رہا کردیا جائیگا مگر فی الحال اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
این این آئی کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا ''را'' بلوچستان اور فاٹا میں کارروائیوں میں ملوث ہے جس کے ثبوت دیے ہیں۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ گزشتہ3 سال میں ڈنگی سے 129 اور سوائن فلو سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔