وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کا سعودی عرب میں فوجی مشقوں کا معائنہ

سعودی عرب میں ہونے والی " رعد الشمال" مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کی فوجیں شریک ہیں، آئی ایس پی آر

سعودی عرب میں ہونے والی " رعد الشمال" مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کی فوجیں شریک ہیں، آئی ایس پی آر. فوٹو: آئی ایس پی آر

لاہور:
وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی "رعد الشمال" مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کی فوجیں شریک ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے دوران فوجیوں کی ماہرانہ صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آئی سی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں میں سعودی قیادت کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان اور رہنما بھی شریک ہیں جب کہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں مجموعی طور پر بڑی تعداد میں شرکا موجود ہیں۔




Load Next Story