ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشوں بعد اب اس کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے رابطہ کمیٹی
مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے چند ضمیرفروش افراد کوتوخریدا جاسکتا ہے لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی تمام تر سازشوں میں ناکامی کے بعداب ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور حالیہ واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض عناصر جو ایم کیوایم کوختم کرنے، الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے اورمہاجرعوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں میں تین دہائیوں سے کوشاں رہے ہیں ان کی جانب سے اب ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کوان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکرنے کے لیے بلیک میل کیاجارہا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جیلوں میں اسیر کارکنوں کی بھی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ایک منظم سازش کے تحت الطاف حسین کی علالت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے چند ضمیرفروش افراد کوتوخریدا جاسکتا ہے لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔