ترسیلات زر میں جولائی تا فروری 73 کروڑ ڈالر کاا ضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8ماہ میں12.71ارب، فروری میں7 فیصدکے اضافے سے1.52ارب ڈالروطن بھجوائے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8ماہ میں12.71ارب، فروری میں7 فیصدکے اضافے سے1.52ارب ڈالروطن بھجوائے فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 12ارب 71کروڑ 45لاکھ 70ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائی گئے 11ارب 98کروڑ 64لاکھ 40 ہزار ڈالر سے72کروڑ 81لاکھ 30ہزار ڈالر یا 6.07فیصد زیادہ ہیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 51کروڑ 63لاکھ 90 ہزار ڈالررہی جوجنوری سے3.65 اور فروری 2015 سے 6.74 فیصد زائد ہے، گزشتہ ماہ سعودی عرب سے سال بہ سال 45کروڑ 34لاکھ سے بڑھ کر47کروڑ 19 لاکھ، عرب امارات سے 31کروڑ 91 لاکھ سے گھٹ کر 31 کروڑ 71لاکھ، امریکا 18کروڑ 96لاکھ سے بڑھ کر 21 کروڑ 22لاکھ ، برطانیہ 18 کروڑ سے گھٹ کر 17کروڑ 47لاکھ،

خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے16کروڑ 82لاکھ سے بڑھ کر 19کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار، یورپی یونین2کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ کر 2کروڑ 85لاکھ اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 8کروڑ 60لاکھ سے بڑھ کر 12کروڑ 2لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن آئے۔
Load Next Story