مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے قومی ٹیم کو سیکیورٹی دینے کی تحریری ضمانت دیدی پی سی بی

مغربی بنگال کی وزیراعلی کی جانب سے بھیجی گئی تحریری ضمانت اور آئی سی سی کا خط وزارت داخلہ کو ارسال کردیا، ترجمان

آئندہ 2 سے 3 گھنٹے میں وزارت داخلہ اہم فیصلہ کرے گی، پی سی بی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے قومی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی تحریری ضمانت دے دی۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سیکیورٹی کی تحریری یقین دہانی نہ کرائے جانے کے باعث تاخیر کا شکار تھی تاہم اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی تحریری ضمانت دے دی جب کہ اس حوالے سے آئی سی سی نے بھی خط لکھا ہے اور بھارتی حکومت نے گرین شرٹس کو سیکیورٹی دینے کی زبانی ضمانت دی ہے۔ دھرم شالا میں شیڈول پاک بھارت میچ کولکتہ منتقل ہونے کے بعد اب کولکتہ پولیس چیف نے بھی پی سی بی کو مراسلہ ارسال کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 15 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کوالیفانگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔
Load Next Story