روینہ ٹنڈن کا جنگلی حیات بچانے کے لیے وزیر اعظم مودی کو خط
صنعتوں کے پھیلاؤ کے نام پر جنگلات کو ختم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،اداکارہ
بالی وڈ کی دراز قد حسینہ روینہ ٹنڈن ان دنوں بھارت میں جنگلی حیات کے تیزی سے خاتمے پر خاصی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔
انھوں نے جنگلات اور جنگلی حیات کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔وزیر اعظم مودی کے نام اپنے خط میں روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ممبئی اور دہلی میں صنعتوں کے پھیلاؤ کے نام پر جنگلات کو ختم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ جنگلی جانور تیزی سے ختم ہورہے ہیں جس سے جنگلوں کی افادیت اور قدرتی حسن بھی ماند پڑتا جارہا ہے۔انھوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔