بدلتی رُت کے رنگ پیراہنوں پر سجنے لگے

ہلکے اورشوخ رنگوں کے ملبوسات پھرمشرقی ہوں یا مغربی وہ خواتین کی شخصیت کوپرکشش بناتے ہیں۔

ہلکے اورشوخ رنگوں کے ملبوسات پھرمشرقی ہوں یا مغربی وہ خواتین کی شخصیت کوپرکشش بناتے ہیں۔ :ماڈل: سائرہ شاہ ، علینا خان / فوٹو : ایکسپریس

موسم بہارمیں پھولوں کے رنگ بہت نمایاں ہوتے ہیں۔ صبح وشام پھولوں کی خوشبوسے فضا مہکتی رہتی ہے۔ اس موسم میں خواتین کے ملبوسات کے اندازبھی بدل جاتے ہیں۔

خوبصورت رنگوں کے پیراہن دیدنی ہوتے ہیں۔ ہلکے اورشوخ رنگوں کے ملبوسات پھرمشرقی ہوں یا مغربی وہ خواتین کی شخصیت کوپرکشش بناتے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ دیگر تقریبات اور بالخصوص سیروتفریح کیلئے ایسے ملبوسات کا انتخاب کیا جاتا ہے جوموسم کی مناسبت سے آرام دہ اورخوبصورت بھی لگیں۔




' ایکسپریس سنڈے میگزین' کے لیے ہونے والے اس فوٹوشوٹ میں معروف ماڈلز موسم بہارکی مناسبت سے استعمال میں آنے والے ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ جینز، ٹائٹس اورمختلف رنگوں کی ٹی شرٹس فیشن کے تمام تقاضوں کوپورا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم سرما کے بعد اب بہارکے موسم میں بسنتی اور دیگر کھلتے ہوئے رنگوں کے ملبوسات کو ترجیح دی جاتی ہے۔
Load Next Story