اصغر خان کیس سپریم کورٹ نے کسی سیاست دان کا نام نہیں لیا شہباز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا جو غیر آئینی ہو۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر تبصرے کرنا ٹھیک بات نہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں کسی سیاست دان کا نام نہیں لیا بلکہ یہ کہا ہے کہ سیاستدانوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کا پاس نہیں رکھا۔



عارف والا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدالت نے آئین کی بلکل صحیح تشریح کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر تبصرے کرنا ٹھیک بات نہیں۔


وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا جو غیر آئینی ہو۔


سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے میں دو ریٹائیرڈ جرنیلوں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائیرڈ اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کو قصور وار ٹہراتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور انٹیلیجنس بیوروو کے خلاف پنجاب میں 270 ملین روپے تقسیم کرنے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story