کراچی میں ایئرپورٹس اورتنصیبات پرحملوں کاخطرہ فورسزکوالرٹ جاری

 پڑوسی ملک پٹھانکوٹ حملے کابدلہ طالبان ودیگردہشت گردوں کے ذریعے لے سکتاہے،محکمہ داخلہ سندھ

 پڑوسی ملک پٹھانکوٹ حملے کابدلہ طالبان ودیگردہشت گردوں کے ذریعے لے سکتاہے،محکمہ داخلہ سندھ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی پولیس اورسندھ رینجرزکوہائی الرٹ رہنے کے احکام جاری کیے ہیں ۔


اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز کوخط لکھاگیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت پٹھان کوٹ حملے کابدلہ طالبان اوردیگردہشت گردوں کے ذریعے لے سکتاہے۔

خط کی متن میں کہاگیاہے کہ رواں ماہ کے دوران ہوائی اڈوں اورعسکری تنصیبات کونشانہ بنائے جانے کاخدشہ ہے،ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرفوری طورپرحساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔
Load Next Story