برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

17 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد کی موت پانی میں بہہ جانے سے ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی

GHOTKI:
برازیل میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے معاشی دارالحکومت ساؤ پاؤلو اور گردونواح میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی دی، سڑکیں اور گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 17 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد کی موت پانی میں بہہ جانے سے ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے، ساؤ پاؤلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
Load Next Story