’’جب تک ہے جان‘‘ پاکستان میں ریلیز کرنے کیلیے کوششیں تیز
بھارتی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرز نےفلم کو پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنانے کے لیے سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے۔۔۔
آنجہانی ڈائریکٹر پروڈیوسر یش چوپڑہ کی فلم ''جب تک ہے جان'' کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق یش چوپڑہ کی فلم ''جب تک ہے جان '' کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھارتی فوجی آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں ان کے مقابل اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما ہیروئن کے کردار نبھا رہی ہیں۔ جس پر مذکورہ فلم کے پاکستان میں نمائش کے امکانات نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہے تھے مگر بھارتی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرز نے اس کو پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنانے کے لیے سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے بشرط سنسر کے ساتھ پبلسٹی شروع کردی ہے۔
ذرایع نے بتایا ہے کہ ''جب تک ہے جان'' کو این او سی جاری کردیا گیا ہے مگر فلم کی نمائش کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔جس کے ممبران نے فلم دیکھے بغیر اس کا ٹریلر چلانے کی بھی اجازت نہیں دی ہے، حالانکہ ''جب تک ہے جان'' اور ''سن آف سردار'' دیوالی یعنی 13 نومبر کو بیک وقت ریلیز ہورہی ہیں جن میں سے ''سن آف سردار'' بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جب کہ ''جب تک ہے جان'' کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹر نے اسے سنسر کے بعد تین دن بعد 16 نومبر کی تاریخ دی ہے۔