ہنگو میں کوئلے کی کان میں حادثہ جاں بحق مزدوروں کی تعداد 6 ہو گئی
ملبے سے 26 مزدورں کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے، ترجمان پاک فوج
لاہور:
اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جب کہ اب بھی 2 افراد کان تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ہنگو میں ڈولی کے مقام پر کوئلے کی 2 کانیں دب گئیں جس کے نیتجے میں متعدد مزدور کان تلے دب گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو چکی ہے جب کہ اب بھی 2 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اہلکاروں نے 10 زخمیوں سمیت 26 افراد کو باہر نکالا جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی اور ایف سی کے 100 سے زائد جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو آپریشن بھاری مشینری کی مدد سے کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسکیو ٹیموں کے پاس ضروری میڈیکل سہولیات بھی موجود ہیں۔