سونے کی قیمت300روپے گھٹ کر49ہزار250روپے تولہ ہوگئی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے660 اور دس گرام565.71 روپے پر برقرار رہی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے660 اور دس گرام565.71 روپے پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے1250 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور256 روپے کی کمی ہوئی۔


جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42214 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے660 اور دس گرام565.71 روپے پر برقرار رہی۔
Load Next Story