جی آئی ایف سرچ
ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرادیا،اب یوزرز کے لیے امیج فائل ٹوئٹ کرنا آسان
لاہور:
سوشل ویب سائٹس پر اپنے جذبات اور خیالات کے اظہار کے لیے ہم مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ کبھی کوئی تصویر شیئر کرکے اور کبھی کمنٹس یا کسی پوسٹ کو لائیک کرکے ہم اپنی سوچ سامنے لاتے ہیں۔ اسی طرح جی آئی ایف یا امیج فائل کی مدد سے بھی ہم اپنا پیغام دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔
یوزرز کی اسی ضرورت اور رجحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر نے جی آئی ایف سرچ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جی آئی ایف کے نام سے متعارف کردہ یہ فیچر کے ذریعے ٹوئٹر کے صارفین اپنے ٹوئٹس کے لیے ہزاروں جی آئی ایف یا امیج فائلز میں سے اپنی مطلوبہ امیج فائلز چھان کر حاصل کرسکیں گے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ نیا فیچر یہ حقیقت سامنے آنے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے کہ یوزرز جی آئی ایفس پوسٹ کرنے کے معاملے میں پریشانی کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال یعنی 2015 میں ٹوئٹس کے ذریعے100ملین سے زیادہ جی آئی ایفس شیئر کی گئیں۔
ٹوئٹر پر متعارف کرایا جانے والا یہ نیا فیچر یا سرچ فنکشن آئی او ایس، اینڈرائیڈ فونز اور ٹوئٹر ڈاٹ کام پر صارفین کے لیے دست یاب ہوگا، جسے استعمال کرنا صارفین کے لیے بہت آسان ہوگا۔ اس فیچر کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ کوئی ذہانت پر مبنی یا پُرمزاح ٹوئٹ تحریر کرلیں تو اس کے بعد جی آئی ایف کے آئیکون پر کلک کریں، جو آپ کی ونڈو کے نیچے نظر آرہا ہوگا۔ اس مرحلے کی تکمیل کے ساتھ ہی آپ مختلف کیٹیگری کی امیج فائلز میں سے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کردہ الفاظ سے مناسبت رکھنے والی جی آئی ایفس منتخب کرسکیں گے۔
منتخب کرنے کے بعد یہ جی آئی ایف خود کار طریقے سے آپ کے ٹوئٹ کے ساتھ نمودار ہوجائے گی۔